20 November 2018 - 20:36
News ID: 437700
فونت
عراق کے صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ امریکی پابندیوں سے مشرقی وسطی کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔
عراق کا پرچم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ امریکی پابندیوں سے مشرقی وسطی کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ بات 'لقمان الفیلی' نے منگل کے روز عراقی صدر 'برھم صالح' کے ایران سمیت بعض خطی ممالک کے دوروں کے اختتام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے عراقی خبررساں ادارے الفرات نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

صدارتی ترجمان نے کہا کہ عراقی صدر کے ایران، کویت، امارات، اردن اور سعودی عرب کے دوروں کا مقصد امریکی پابندیوں کے باعث خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ امریکی پابندیوں سے عام شہریوں کا نقصان نہ ہو لہذا عراق اس صورتحال کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کوشش کرے گا۔

یاد رہے کہ عراق کے صدر برھم صالح نے گزشتہ دنوں ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے. انہوں اس اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسن روحانی سمیت قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور اعلی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬