21 November 2018 - 13:15
News ID: 437705
فونت
بہرام قاسمی نے کابل میں عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور همدردی کا اظہار کیا۔
بہرام قاسمی کابل خودکش دھماکے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ  ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے منگل کی شام پیغمبر رحمت و شفقت کی مبارک میلاد کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام میں دہشتگردانہ اور ہولناک حملے کی جس میں افغانستان کے کئی علماء شہید ہوئے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے دھماکے کرنے والے عناصر کا ھدف ومقصد صرف اور صرف اس ملک میں لسانی اور مذھبی فتنے کی آگ بھڑکانا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان عوام اپنے اتحاد اور حکومت کی حمایت و پشتپناہی کے ذریعے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

واضح رہے کہ منگل کی شام افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید میلادالنبی (ص) کی تقریب کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬