24 November 2018 - 13:29
News ID: 437733
فونت
آیت اللہ محسن اراکی:
تقریب مذاہب اسلامی کے عالمی فورم کے جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ بتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا ایک پیغام یہ بھی ہے کہ امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کو مزاحمتی محاذ سے شکست ہوئی ہے۔
آیت اللہ محسن اراکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تقریب مذاہب اسلامی کے عالمی فورم کے جنرل سیکریٹری آیت اللہ محسن اراکی نے آج صبح تہران میں بتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم اجتماع کا مقصد اسلامی مزاحمت و مقاومت کے محاذ کی حمایت و پشتپناہی ہے۔

آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ اس عظیم اجتماع نے ثابت کردیا کہ عالم اسلام میں تفرقہ اور اختلافات پیدا کرنے کی تکفیری سوچ کو شکست ہوئی اور عالم اسلام ہر قسم کے نظریے، عقائد و سوچ اور جغرافیائی محل وقوع کے باوجود قرآن مجید اور رسول اسلام (ص) کے راستے پر گامزن ہے۔

بتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس سے صدر مملکت حسن روحانی نے بھی خطاب کیا جس کی تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔

واضح رہے کہ بتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس آج تہران میں شروع ہوئی ہے جس میں ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں کے 350 علما، مفکرین اور دانشور شریک ہیں جبکہ یہ کانفرنس پیر کے روز تک جاری رہے گی- /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬