‫‫کیٹیگری‬ :
22 December 2018 - 13:56
News ID: 438944
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے دنیا میں امریکہ کی طرف سے فساد برپا کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مفسد فی الارض ہے ملک میں مالی بدعنوانی اور مہنگائی دشمن کی گہری سازش کا نتیجہ ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میںم نعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ خطیب جمعہ نے دنیا میں امریکہ کی طرف سے فساد برپا کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مفسد فی الارض ہے ملک میں مالی بدعنوانی اور مہنگائی دشمن کی گہری سازش کا نتیجہ ہے۔

خطیب جمعہ نے ملک میں رشوت خوری، مہنگائی ، کرپشن اور طلاق کے اعداد و شمار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ملک کے اندر کسی کو تخریب کاری اور فساد برپا کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ امریکہ مختلف بہانوں کے ذریعہ ملک میں کرپشن ، مہنگائی اور فساد کو ترویج کرنے اور عوام کو اسلامی اصولوں کی نسبت دور کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر اسلامی حکومت اور حکام کو دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے بر وقت کارروائی کرنی چاہیے۔

خطیب جمعہ نے شام سے امریکی افواج کے انخلا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکہ، اسرائیل اور ان کی دودھ دینے والی گائے یعنی سعودی عرب کو سخت اور تاریخی شکست کا سامنا ہے اور مستقبل میں بھی انھیں شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

انھوں نے کہا کہ دشمن ملک میں مہنگائی، کرپشن اور دیگر غیر اخلاقی امور کو فروغ دینے کی تلاش و کوشش میں ہے جبکہ مہنگائی ، کرپشن اور دیگر غیر اخلاقی امور، اسلامی اصولوں کے سراسر منافی ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬