24 December 2018 - 22:42
News ID: 438964
فونت
حجت الاسلام سید وحید عباس کاظمی:
مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ پاکستان کے عبوری جنرل سکریٹری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قوم کے لوٹیروں کو ضرور سزا ہونی چاہئے کہا: دنیا داعش کو شکست دینے والوں سے آگاہ ہے، ٹرمپ کا اعلان ایک مذاق ہے ۔
سید وحید عباس کاظمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ پاکستان کے عبوری جنرل سکریٹری حجت الاسلام سید وحید عباس کاظمی نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم قوم کی فکری تربیت کرنا چاہتے ہیں کہا: قوم کے لوٹیروں کو ضرور سزا ہونی چاہئے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ قوم کا اہم مسئلہ ہے کہا: سپریم کورٹ نے اس پر نوٹس بھی لیا ہے اور کارروائی ہو رہی ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ مسئلہ عدلیہ اچھے طریقہ سے حل کرے گی ۔
 

شیعہ ٹارگٹ کلنگ قوم کا اہم مسئلہ

حجت الاسلام کاظمی نے کوٹلی امام حسین علیہ السلام کے مسائل کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ضلع ہنگو کے علاقہ شاہو خیل میں دہشتگردوں کیجانب سے کافی عرصہ قبل تباہ کئے گئے مکانات ویسے ہی ہیں، حکومت کو اس پر نوٹس لینا چاہئے اور ہمارے لوگوں کی آباد کاری کیلئے اقدامات کرنے ، پاراچنار میں ہمارے لوگوں کی زمینوں کا مسئلہ ہے وہ حل ہونا چاہئے۔

 

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ماضی کے مقابلہ میں خیبر پختونخوا کے حالات کافی بہتر ہیں کہا: دہشتگردی کے واقعات میں تو کافی کمی آئی ہے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ اب حالات کو مزید بہتر ہونا چاہئے اور عوام کو مکمل طور پر جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

سرزمین پاکستان کے اس شیعہ عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ میاں نواز شریف کو مالی بدعنوانی اور دیگر قومی مسائل کے پیش نظر سزاء ہونی چاہئے کہا: یہ تحریک انصاف کی فتح ہے جن لوگوں نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے انہیں ضرور سزا ہونی چاہئے، قوم کا پیسہ واپس آنا چاہئے، احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے، جو جو کرپشن میں ملوث ہے، اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

 

علی والوں نے داعش کو شکست دی ہے

انہوں نے شام سے  امریکی فوج واپس بلائے جانے اور داعش کے خاتمے کے حوالہ سے ٹرمپ کے اعلان کو محض دھوکہ بتایا اور کہا: ٹرمپ کا یہ اعلان مذاق کے سوا کچھ بھی نہیں، دنیا جانتی ہے کہ داعش کو شام میں کس نے شکست دی، یہ شکست علی علیہ السلام کے ماننے والوں نے دی ہے، شام میں امریکہ کو سوائے رسوائی کے کچھ نہیں ملا، امریکہ نہ بشار الاسد کی حکومت کو ختم کرسکا، نہ داعش کے ذریعے اپنے اہداف حاصل کرسکا، امریکی فوج کی شام کی واپسی شکست کی وجہ سے ہو رہی ہے، امریکہ جان چکا ہے کہ شام میں وہ اپنے عزائم کی تکمیل نہیں کرسکا۔

 

 

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ پاکستان کے عبوری جنرل سکریٹری نے یمن کی جنگ کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا: فتح ہمیشہ حق کی ہوئی ہے، یمن کے عوام اور حوثی قبائل حق پر ہیں، آل سعود نے نہتھوں پر حملہ کیا جو قابل مذمت ہیں ۔

 

 آل سعود نے عالمی سکوت کی آڑ میںیمنی بچوں‌ اور عورتوں‌ کا قتل عام کیا

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دنیا کو یمن کے مظلوم کیوں نظر نہیں آتے، یمن میں ہزاروں بچے بھوک و پیاس اور ادویات نہ ملنے کی وجہ سے شہید ہوچکے ہیں کہا: بمباری کی وجہ سے شہید ہونے والے اس کے علاوہ ہیں، اس جنگ کا نتیجہ آل سعود اور اس کے اتحادیوں کی بری طرح شکست پر ہی نکلے گا۔

 

 

حجت الاسلام کاظمی نے ۲۵ دسمبر کرسمس ڈے یعنی یوم ولادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عیسائی برادری کو مبارکباد پیش کی اور کہا: قائداعظم محمد علی جناح نے جیسا پاکستان قائم کرنے کی جدوجہد کی تھی ہمیں اس ہدف کی طرف جانا چاہئے، ہمیں ایسا پاکستان چاہئے جہاں تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں، ہر کوئی اپنی اپنی عبادات کی انجام دہی میں آزاد ہو، ہر شہری کو جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ حاصل ہو، ہم جناح اور علامہ اقبال کا پاکستان چاہتے ہیں اور حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اسی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اپنی توانائیاں خرچ کرے۔ /۹۸۸/ ن ۹۵۶

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬