26 December 2018 - 22:27
News ID: 438979
فونت
مجمع تشخیص مصلحت نظام جمھوری اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ محمود ہاشمی شاھرودی کے انتقال سرزمین پاکستان کے مختلف علمائے کرام نے تعزیت پیش کی ۔
آیۃ اللہ ہاشمی شاہرودی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع تشخیص مصلحت نظام جمھوری اسلامی ایران اور عدلیہ کے سابق سربراہ آیت اللہ محمود ہاشمی شاھرودی کے انتقال سرزمین پاکستان کے مختلف علمائے کرام نے تعزیتی پیغام صادر کیا اور ان کے گھرانے سے ھمدری کا اظھار کیا ۔

 

 

موصولہ تعزیت نامہ کا متن مندرجہ ذیل ہے :

آیۃ اللہ ہاشمی شاہرودی کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کا تعزیتی پیغام :

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی وفات انقلاب اسلامی اور جمہوری اسلامی کا بڑا نقصان ہے، مرحوم امام خمینی رہ کی قیادت سے لیکر امام خامنہ ای مدظلہ کی قیادت تک انقلاب اسلامی کے صف اول کے مدافع رہے ، انہوں نے اہم سرکاری عہدے پر فرائض باحسن وخوبی انجام دیئے، ان کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ، مرحوم آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی ناگہانی وفات پر ہم دکھ درد کا اظھار کا کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای اور مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہیں ۔

والسلام

راجہ ناصر عباس جعفری

جنرل سکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان

 

آیۃ اللہ ہاشمی شاہرودی کے انتقال پر حجت الاسلام والمسلمین ساجد علی نقوی کا تعزیتی پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم:

آیۃ اللہ ہاشمی شاہرودی کے انتقال کی خبر سن کر ہمیں بہت دکھ ہوا، ‌اس عالم بزرگوار کی رحلت سے علمی و فقہی حلقوں میں یقینا ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے ۔ ان کی زندگی قفہ اہلبیت کی ترویج میں گزری، شیعہ دنیا انہیں خدمات کو ھرگز فراموش نہیں کرسکتی ۔

ہم ان کی مغفرت کی دعا کے ساتھ ساتھ کی مالک کائنات کی بارگاہ میں اعلی و ارفع مقام نصیب کرنے اور اہلبیت کے ساتھ محشور کرنے کی دعا کرتے ہیں ۔

والسلام

سید ساجد علی نقوی

صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان

 

 

آیت اللہ ہاشمی شاھرودی کے انتقال پر دفتر نمائندہ ولی فقیہ شعبہ قم کا تعزیتی بیان

انا للہ وانا الیہ راجعون

ہم عالم اسلام کی علمی و روحانی شخصیت, مفکر اسلام آیہ اللہ شہید باقر الصدر کے ممتاز شاگرد, مدافع انقلاب و حکومت اسلامی, رہبر معظم کے معتمد خاص, قائد ملت جعفریہ پاکستان کے قریبی دوست ,مرجع عظیم الشان و عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی سید محمود ہاشمی شاہرودی کے انتقال پر ملال پر امام زمانہ عج, رہبر معظم, مراجع عظام, حوزہ ھای علمیہ اور مرحوم کے خانوادہ کو دلی تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

اللہ تعالی مرحوم کو اعلی علیین میں بلند مقام عطا فرمائے۔

والسلام

دفترنمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی، قم المقدسہ ایران

 

آیت اللہ ہاشمی شاھرودی کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کا تعزیتی خط

بسم اللہ الرحمن الر حیم

إنا لله و إنا إليه راجعون

إذا ماتَ العَالِم ماتَ العَالَم ۔

إذا مات العالم الفقيه ثُلِمَ في الاسلامِ ثُلمةً لا يسُدّها شيئ.

کچھ دیر پہلے مجمع تشخیص مصلحت نظام جمھوری اسلامی ایران کے صدر آیت الله هاشمی شاهرودی کے انتقال کی خبر ملی جسے سن کر بہت دکھ ہوا ، آپ کا فقدان یقینا حوزہ اورعالم تشیع کے لئے بہت بڑا خسارہ ہے ۔

ہم اس عظیم سانحہ پرعالم تشیع ، ملت شریف ایران، ، ان کے شاگردوں ، بچوں اور پسماندگان کو تعزیت پیش کرتے ہیں نیز پروردگار عالم کی بارگاہ میں اپ کی مغفرت و علو درجات کی دعا کرتے ہیں ۔

عادل مھدی

جنرل سکریٹری آف مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم ایران

 

 

آیت اللہ ہاشمی شاھرودی کے انتقال پرحبل المتین فاونڈیشن ضلع شگر پاکستان کا تعزیتی بیان

بسم اللہ الرحمن الر حیم

انا لله و اناالیه راجعون

قال رسول الله (صلی الله علیه و آله): إذا مات العالم ثلم فی الإسلام ثَلمة لایسدّها شیء إلی یوم القیامة ۔

مجاھد، باعمل ، گراں سنگ عالم دین اور فقیہ دوراں حضرت آیت الله هاشمی شاهرودی کے انتقال سے عالم اسلام خصوصا مذھب تشیع کو عظیم نقصان پہونچا ، آپ مرد مجاھد سید محمد باقر صدر (رح) کے خاص شاگرد تھے اور فقہ و اصول پر کافی مھارت رکھتے تھے ۔

ہم اس عظیم سانحہ پر حضرت ولی عصر(عج)، مقام معظم رهبری(مدظله العالی)، حوزات علمیہ اور اپ کے گھرانے کو تعزیت پیش کرتے ہیں نیز آپ کی مغرفت و علو درجات کی دعا کرتے ہیں ۔

و السلام

حبل المتین فاونڈیشن ضلع شگر پاکستان

/۹۸۸/ ن ۹۵۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬