29 December 2018 - 11:49
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439001
فونت
روزنامہ "وال اسٹریٹ جرنل" کے مطابق یمن میں اسلامی مقدس مقامات اور تاریخ مساجد نابودی کے خطرات سے دوچار ہیں۔
 تاریخی مساجد/ یمن

رسا نیوز ایجنسی کی الجزیره سے  رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ یمن کے تاریخی مقامات اور آثار نابودی کے خطرات سے دوچار ہیں۔

اخبار کا کہنا تھا: جغرافیائی آب و ہوا کے حساس سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے اسلامی تمدن کے آثار نابودی اور تباہی سے ختم ہوسکتے ہیں۔

اخبار کے مطابق یمن کے چار تاریخی مقامات یونیسکو میں ثبت ہوچکے ہیں جنمیں تاریخی مساجد اور میوزیم وغیرہ شامل ہیں تاہم موسمی اثرات اور جنگوں کی وجہ سے اب اس عظیم میراث کو خطرات لاحق ہوگیے ہیں۔

رپورٹ میں لکھا ہے: جنگ شروع ہونے کے بعد سے یمن کو انسانی تاریخ کے عظیم بحران کا خطرہ درپیش ہے اور بھوک و افلاس اور قحط کی وجہ سے وباء کے علاوہ تاریخی مقامات کو بھی تباہی کا سامنا ہے۔

روزنامه وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یمن کے کتابخانوں کو بھی جنگ سے مسایل کا سامنا ہے اور ان میں موجود اسلامی تاریخی نسخے اور کتابیں نابود ہوسکتی ہیں جنمیں «مصحف صنعا» جیسے نسخے شامل ہیں جو سال ۱۹۷۲ کو دریافت ہوا ہے۔ ساتویں صدی سے متعلق مذکورہ قرآنی نسخہ آج کے طرز کتابت سے مکمل طور پر مختلف ہے۔

رپورٹ میں مزید لکھا ہے ہے کہ قدیم نسخے زیدی قبایل سے متعلق ہیں جنمیں شیعہ،سنی مولفین کے آثار موجود ہیں اور آج ان تمام میراث کو خطرات کا سامنا ہے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں