
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت الله خامنهای نے اپنے ایک پیغام میں بزرگ عالم دین و فقیہ عالی قدر و مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت الله هاشمی شاهرودی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ۔
قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت الله خامنہ ای کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
نہایت ہی غم و افسوس کے ساتھ بزرگ عالم دین و فقیہ عالی قدر ، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت الله حاج سید محمود هاشمی شاهرودی رضوان الله علیہ کے انتقال کی خبر موصول ہوئی ۔
یہ افسوسناک نقصان تقریبا ایک سال سخت و دردناک بیماری کے بعد پیش آیا ہے جو ان تمام حضرات کے لئے درد و الم ہے کہ جنہوں نے ان کی قابل قدر علمی خدمات اور اسلامی نظام کی قیمتی خدمات نیز حوزات علمیہ میں فقہی و اصولی و حقوقی خدمات سے آشنا ہیں ۔
وہ حوزہ علمیہ قم کے بزرگ استاد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم عہدے پر با وفا خدمت گزار تھے ، نگہبان کونسل کے موثر ممبر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے کامیاب سربراہ تھے اور اپنے بہت سارے علمی برکات عطا کئے ہیں ۔
مرحوم اسی طرح تین شہید کے بھائی اور نامور شھید و بزرگ سید محمد باقر صدر کے شاگردوں و دوستوں میں سے تھے ۔ بندہ اس مشہور عالم دین کے انتقال کی عظیم مصیبت کو ان کے محترم اہل خانہ اور ان کی محترم اولاد اور رشتہ دار اور نیز حوزات علمیہ قم اور ان کے شاگردوں اور ان کے علمی ساتھیوں اور ان کے چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند کریم سے ان کے لئے رحمت و مغفرت چاہتا ہوں اور ان کے درجات میں بلندی کی دعا کرتا ہوں ۔
سیّد علی خامنہای
۲۵ دسمبر۲۰۱۸
۵۶ اسپشل قرآء کے درمیان مقابلہ
۵۶ اسپشل قرآء کے درمیان مقابلہ
ھندوستان میں مقابلہ حفظ قرآن و حدیث
برطانیہ میں اسلامو فوبیا، باحجاب طالبہ پر بہیمانہ تشدد
ہندوستان میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج
امریکہ، سعودیہ، امارات اور صدام حسین کی باقیات، عراق کو متزلزل کرنے کے درپہ ہیں
تیونس میں 70 ویں قرآنی مقابلوں کا آغاز
اسلام اوردیگرادیان میں فراوان مشترکات موجود ہیں / دنیا کا پورا نظام صلح و دوستی پر قائم ہے
امام علی نے فرمایا: خوف خدا، قران کریم پرعمل، قناعت اور قیامت کی آمادگی تقوے کی چار بنیادیں ہیں / خوف خدا نہ رکھنے والا عالم دین، دائرہ علم سے باہر ہے
یونیورسٹیز کے تعلیمی نظام سے شیخ طوسی اور آخوند خراسانی جیسی شخصیتیں نہیں تربیت پاسکتیں / ڈیگری اور مارکشیٹ کیلئے پڑھنے والے ملّا نہیں بن سکتے
وزارت خارجہ فلسطین: عالمی برادری اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے
سیدعمار الحکیم: قبائل نے فتنوں کا راستہ بند کردیا
صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ اور خرم آباد کے امام جمعہ کا تقرر
جارجیا میں «تکفیری افکار روکنے میں اسلامی تعلیمات کا کردار» کانفرنس کا انعقاد
یونیورسٹیز کے تعلیمی نظام سے شیخ طوسی اور آخوند خراسانی جیسی شخصیتیں نہیں تربیت پاسکتیں / ڈیگری اور مارکشیٹ کیلئے پڑھنے والے ملّا نہیں بن سکتے
امام علی نے فرمایا: خوف خدا، قران کریم پرعمل، قناعت اور قیامت کی آمادگی تقوے کی چار بنیادیں ہیں / خوف خدا نہ رکھنے والا عالم دین، دائرہ علم سے باہر ہے
تیونس میں 70 ویں قرآنی مقابلوں کا آغاز
اسلام اوردیگرادیان میں فراوان مشترکات موجود ہیں / دنیا کا پورا نظام صلح و دوستی پر قائم ہے
قرآن سے تمسک، اسلامی اتحاد ہر خطرہ سے محفوظ رہے گا | قران تجلی کی صورت مگر بارش تجافی کی صورت نازل ہوئی
نوجوانوں کو شدت پسندی کا درس دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے