06 January 2019 - 12:47
News ID: 439497
فونت
ہندوستان:
ہندوستان کی سپریم کورٹ میں بابری مسجد اور رام مندر تنازعے کے مقدمے کی سماعت جمعے کو ہوئی لیکن عدالت نے ایک ہی منٹ بعد ہی سماعت دس جنوری تک ملتوی کر دی۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی اور جسٹس سنجے کشن کول مشتمل بینچ نے جمعے کو مقدمے کی سماعت کی جس نے صرف ساٹھ سیکنڈ میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سماعت دس جنوری تک ملتوی کر دی۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق دس جنوری کو یہ معاملہ ایک بار پھر دو ججوں والے بینچ کے پاس جائے گا جو اسے تین ججوں کے بینچ کے حوالے کرے گا۔

فی الحال تین ججوں پر مشتمل بینچ کی تشکیل ہونا باقی ہے- تین ججوں والے بینچ میں کون کون سے جج ہوں گے اس کا فیصلہ بھی دس جنوری کو ہی ہو گا اور اسی دن عدالت یہ بھی فیصلہ کرے گی کہ مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی یا نہیں۔

اس سے پہلے عدالت نے مفاد عامہ کی ایک عرضی خارج کر دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ معاملے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬