13 January 2019 - 23:21
News ID: 439520
فونت
جلال نائلی:
ایرانی وزارت صحت کے ڈپٹی برائے اقتصادی امور نے کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں نے یورپی ادویات کمپنیوں کو پیسے کی ادائیگی کو روک دیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت صحت کے ڈپٹی برائے اقتصادی امور جلال نائلی نے کہا ہے کہ پابندیوں نے یورپی ادویات کمپنیوں کو پیسے کی منتقلی کو روک کردیا ہے اور عوام کے صحت پر پابندیوں کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ادویات کی بعض کمپنیاں پیسے کی منتقلی کے در پیش مسائل اور امریکہ کے ساتھ بڑے تجارتی تعلقات قائم رکھنے کی وجہ سے ہمارے ملک کو ادویات برآمد نہیں کررہی ہیں۔

نائلی نے کہا کہ ادویات کمپنیاں امریکہ کی جانب سے اپنے تجارتی تعلقات کو معطل کرنے پر اپنی پریشانی کا اظہار کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیسے کی منتقلی ہمارا بڑا مسئلہ ہے اور یورپی ممالک ابھی بھی اس مسئلے کے حل کے لئے مخصوص میکنزم قائم نہیں کر سکتے ہیں اور انہوں نے اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ ایرانی مارکیٹوں میں دوسرے ممالک کی موجودگی کو روک رہا ہے مگر ان کی مصنوعات ایرانی منڈیوں میں موجود ہیں،/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬