15 January 2019 - 14:54
News ID: 439538
فونت
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن کا دو روزہ راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ اجلاس مرکزی جنرل سیکریٹری م کی زیر صدارت کے جامع مسجد علیؑ بھٹائی نگر میں منعقد ہوا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن کا دو روزہ راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ اجلاس مرکزی جنرل سیکریٹری محسن علی اصغری کی زیر صدارت کے جامع مسجد علیؑ بھٹائی نگر میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈویژن کے دو اضلاع مٹیاری و حیدرآباد، سندھ یونیورسٹی، سندھ زرعی یونیورسٹی سمیت ڈویژن کے تمام یونٹس نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈویژن، اضلاع اور یونٹس کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس کی اہم ایجنڈا آنے والے سال کیلئے نئے مرکزی صدر کیلئے الیکشن کا پہلہ مرحلہ کرنا تھا، جس میں جنرل کونسل سے مرکزی صدارت کیلئے کوئی بھی 2 نام لینا تھا، جس کا عمل سرپرست کونسل کے نمائندہ کی موجودگی میں سرانجام دیا گیا۔

اجلاس میں مولانا غلام عباس حسینی، حبیب اللہ حسینی، سید پسند علی رضوی، سید غضنفر رضوی، ثابت علی ساجدی، سید شکیل شاہ حسینی نے دروس دیئے، جبکہ تنظیمی سابقین میں سابق ڈویژنل صدور ایاز علی منتظر، شہباز علی چانڈیو، حسن علی ساجدی اور شکیل حسینی نے شرکت کی۔

اجلاس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باکردار اور بہترین تعلیم و تربیت سے آراستہ نوجوان ہی قوم و ملت کی ترقی کا زینہ بنتے ہیں، ترقی یافتہ، خوشحال اور کامیاب اقوام کی تاریخ میں یہی راز پنہاں ہے کہ انہوں نے تعلیم اور کردار پر محنت صرف کی، حصول تعلیم میں آنے والی رکاوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوکر تاریخ انسانی کے معظم افراد کہلائے۔

انہوں نے کہا کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے نصف صدی سے معاشرے میں یونیورسٹی کا کردار ادا کرتے ہوئے نوجوان افراد کی تربیت کا عمل منظم انداز میں انجام دیا ہے، آج اے ایس او کے تربیت یافتہ افراد پاکستان بھر میں ملک اور قوم کی خدمت میں مشغول ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬