21 January 2019 - 13:04
News ID: 439574
فونت
جنرل باقری:
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے معاشرے کے انقلابی نقطہ نظر کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی سپاہ نیوز سے رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے معاشرے کے انقلابی نقطہ نظر کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

جنرل باقری نے ثقافتی اور سماجی امور کے ڈائریکٹروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمارے معاشرے میں مایوسی پھیلا کر عوام کے انقلابی نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی استکبار نے حالیہ صدیوں میں دنیا پر اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل اور توانائیوں سے بھر پور استفادہ کیا ۔

جنرل باقری نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمن کی گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ مغربی اور مشرقی طاقتیں اگر چہ ایکدوسرے کے خلاف ہیں لیکن وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں باہمی تعاون کی راہ پر بھی گامزن ہیں ۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سامراجی طاقتوں پر لرزہ طاری ہوگیا اور انھوں نے صدام کو لالچ دیکر ایران کے خلاف جنگ مسلط کردی جس کا سلسلہ آٹھ سال تک جاری رہا ۔ لیکن اللہ تعالی کا ارادہ عالمی سامراجی طاقتوں کے ارادے پر غالب آگیا اور اللہ تعالی نے ایرانی قوم کو ہر میدان میں کامیابی اور فتح سےہمکنار کیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬