22 January 2019 - 12:02
News ID: 439586
فونت
بہرام قاسمی :
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکے کی جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے مذمت کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے آج اپنے ایک بیان میں افغان حکومت،عوام اور ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور تشدد ہر روپ میں قابل مذمت ہے اور قومی آشتی اور امن و صلح کیلئے گفتگو بہترین راستہ ہے۔

واضح رہے کہ کل افغانستان کےمشرقی صوبہ وردک میں افغان خفیہ ایجنسی کے ٹریننگ سینٹر پر طالبان کے خود کش حملے میں 126 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے تاہم چوتھے حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرادی اور خود کو دھماکے سے اُڑا لیاتھا۔

افغان طالبان نے فوجی بیس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور گروپ نے فوجی بیس میں گھس کر افغان فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبے لوگر میں گورنر اور خفیہ ایجنسی کے صوبائی صدر کے قافلے پر خود کش حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬