23 January 2019 - 21:42
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439598
فونت
آل شیعہ پارٹیز پریس کانفرنس میں شیعہ رہنما کراچی میں ہونے والی حالیہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر اپنا نقطہ نظر اور متفقہ لائحہ عمل پیش کریں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر قائد میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام آل شیعہ پارٹیز پریس کانفرنس کا انعقاد کل بروز جمعرات 24 جنوری کو صوبائی سیکریٹریٹ کلیٹن گارڈن، سولجربازار میں کیا جائیں گا۔

آل شیعہ پارٹیز پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹری جنرل سیکریٹری علامہ سید احمد اقبال رضوی، سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی، سربراہ مجلس علمائے شیعہ علامہ مرزا یوسف حسین، جنرل سیکریٹری ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان علامہ سید باقر عباس زیدی، سربراہ مجلس ذاکرین امامیہ علامہ نثار احمد قلندری، ذاکر اہلبیتؑ علامہ فرقان حیدر عابدی، ریجنل صدر امامیہ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن ضیاء عباس، ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن محمد عباس، صدر مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان ایس ایم نقی و دیگر شیعہ رہنما شریک ہوں گے اور شہر کراچی میں ہونے والی حالیہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر اپنا نقطہ نظر اور متفقہ لائحہ عمل پیش کریں گے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں