27 January 2019 - 13:38
News ID: 439605
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا ایک اہم حصہ دار ہے جو ہمارا پڑوسی بھی ہے، لہذا خلیج فارس کے ممالک کو چاہئے کہ ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات کے لئے آگے بڑھیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا ایک اہم حصہ دار ہے جو ہمارا پڑوسی بھی ہے، لہذا خلیج فارس کے ممالک کو چاہئے کہ ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات کے لئے آگے بڑھیں۔


یہ بات وزیر خارجہ ''شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی'' نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر امریکی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔


انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہمارے ایک اہم جغرافیائی ہمسایہ ملک ہے۔ خلیج فارس تعاون کونسل کی تشکیل کے شروع دن سے ہی ہم اس بات پر یقین رکھتے تھے کے کونسل کے رکن ممالک طاقتور ہیں تاہم ایران، ترکی اور عراق بھی اس خطے کے اہم حصہ دار ہیں۔


انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خطے کے دوسرے اہم ممالک کے ساتھ تعلقات اور تعاون رکھیں۔


یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون 2017 میں قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردئے اور انہوں نے قطر پر ایران کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کو جواز بنا کر اس پر پابندیاں لگائیں اور اسے معاشی محاصرے کا شکار کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬