27 January 2019 - 12:37
News ID: 439622
فونت
فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل صیہونیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے رام اللہ اور غرب اردن میں وحشیانہ حملے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل رام اللہ کے المغیر گاوں پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔

ان جھڑپوں کے حوالے سے فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل ہونے والی جھڑپوں میں ایک فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔

صیہنیوں کی تازہ جارحیت ایسے میں ہوئی کہ جب اس جھڑپ سے ایک روز قبل صیہونیوں نے 3 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔

تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 255 سے زائد فلسطینی شہید اور 26 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

 فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔

اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے-

غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬