‫‫کیٹیگری‬ :
28 January 2019 - 12:46
News ID: 439628
فونت
آغا سید حسن:
انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سیرت زہرا (س) کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مقبوضہ کشمیر میں ایام فاطمیہ (س) کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں تنظیم کے اہتمام سے کینہ ہامہ چاڈورہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

تنظیم کے مرکزی ذاکرین نے دن بھر مرثیہ خوانی کی اور معصومہ عالم (س) کی رحلت سے جڑے دلخراش واقعات بیان کئے۔ اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سیرت زہرا (س) کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔

انہوں نے کہا کہ حضور سرور کائنات (ص) نے جناب فاطمۃ الزہرا (س) کو خیر النساء العالمین کے لقب سے نواز کر خواتین ملت پر یہ حقیقت واضح کی کہ صنف نازک کے عزت و وقار اور دنیائی و اخروی سعادتوں کے حصول کے لئے حضرت فاطمۃ الزہرا (س) کی سیرت کی پیروی کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن نے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ طرح طرح کے سماجی بدعات و رسومات اور بے حیائی کی وجہ سے مختلف مصائب و مشکلات کا سامنا کررہا ہے اور ہر کوئی ان سماجی بدعات کے خاتمے کے لئے فکر مند ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ ایک صالح مسلمان سماج کی تعمیر اور سماجی بدعات کے خاتمے کی کوئی کوشش تب تک بارآور ثابت نہیں ہوگی جب تک ہماری خواتین سیرت زہرا (س) کی پیروی نہ کریں۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬