30 January 2019 - 21:11
News ID: 439655
فونت
مسلم علماء کونسل لبنان:
مسلم علماء کونسل لبنان کی انتظامیہ بورڈ کے صدر نے شیخ «علی سلمان» کو عمر قید سزا دیئے جانے کو ظالمانہ اور مکمل سیاسی حکم جانا اور کہا کہ یہ حکم فقط بحرین کے بحران میں شدت لانے کا سبب ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مسلم علماء کونسل لبنان کی انتظامیہ بورڈ کے صدر شیخ «حسان عبدالله» نے ٹوِیٹر پر پوسٹ کردہ اپنے پیغام میں بحرین کے شیعہ رھنما اور وفاق پارٹی بحرین کے جنرل سکریٹری شیخ «علی سلمان» کی عمر قید کی سزا کو سیاسی اور ظالمانہ جانا۔

انہوں نے مزید تحریر کیا: شیخ «علی سلمان» کے خلاف دیئے گئے حکم میں کمترین عدالت کی بھی مراعات نہیں کی گئی ہے ، یہ حکم غیر حقیقی ہے جس کا ملک کے عدالتی آَئین سے کوئی تعلق نہیں ہے او یہ حکم فقط بحرین کے بحران میں شدت لانے کا سبب ہوگا۔

ان حالات میں کہ وفاق پارٹی بحرین کے جنرل سکریٹری شیخ «علی سلمان» کو سنائی گئی سزا پر بحرینی عدالت میں اپیل داخل کی گئی تھی بحرینی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بحرین کی فرضی عدالت نے شیخ علی سلمان، علی الاسود ، حسن سلطان اور اس پارٹی کے دیگر اعضا کو قطر کی جاسوسی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔/ ۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬