01 February 2019 - 17:42
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439663
فونت
اقوام متحدہ :
اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک چھے ہزار سات سو بچے جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یونیسف نے تین لاکھ پچاسی ہزار یمنی بچوں کو صحیح غذا میسر نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے اس ادارے نے یمن پر حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے عراق، شام اور یمن میں بچوں کے لئے ابتر حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کے بچوں کی حمایت کے لئے تین ارب، نوّے کروڑ ڈالر کے بجٹ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک چودہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگر زخمی نیز لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬