‫‫کیٹیگری‬ :
01 February 2019 - 19:01
News ID: 439664
فونت
آیت الله جوادی آملی :
حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس بیان کے ساتھ کہ دنیا میں کسی بھی جگہ حرام مال کی جگہ نہیں ہے تاکید کی ہے کہ جو لوگ کرپشن و گھٹالا کرتے ہیں ان کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله عبدالله جوادی آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے درس خارج میں اس بیان کے ساتھ کہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کا مبارک وجود تنہا ایک امت ہے بیان کیا : حضرت مریم کو عالمی شناخت دی گئی کہ جس پر ہمارا بھی عقیدہ ہے لیکن کیوں حضرت مریم سے افضل و اعلی مقام کر عالمی نہ کی جائے ۔

انہوں نے وضاحت کی : صرف ان عظیم خاتون کی مصیبت کو بیان کرنا ہی کافی نہ جانیں بلکہ علمی اعتبار سے حضرت کے مقام کو عالمی سطح پر بیان کی جائے ، حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت عالمی ہے کہ ان کو جزئی مسائل میں محدود نہ کی جائے بلکہ ان کی عظمت کے مطابق ان کو عالمی سطح پر شناسائی کرائی جائے ۔

قرآن کریم کے مشہور و معروف مفسر نے نہج البلاغہ میں امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے خطبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : حضرت امیرالمومنین علیہ السلام پیغمبر اکرام صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی خدمت میں بیان کیا ہے ایک امت جمع ہوئی تا کہ فاطمہ (س) کو خانہ نشین کریں ، اگر حضرت فاطمۃ الزہرا (س) ایک امت کے برابر نہ ہوتیں تو ایک امت ان سے جنگ کے لئے نہ آتی ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : اگر حضرت زہرا (س) ایک عام شخص ہوتی تو کم لوگ آتے لیکن ایک گروہ اپنے ماننے والے یعنی ایک امت نے کوشش کی ہے پیغمبر اکرم (ص) کی اکلوتی بیٹی کو خانہ نشین کرے ، کلام کا مطالعہ کرنا چاہیئے لیکن کلام صرف معروف کتب میں محصور نہیں ہونا چاہیئے بلکہ خطبہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا اور نہج البلاغہ بھی کلام ہے اور حوزات علمیہ میں اس کی طرف توجہ کی جانی چاہیئے ، حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے حقیقی مقام و منزلت کو پہچانا جائے اور پہچنوایا جانا چاہیئے ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے اپنے تفسیر کے درس میں بیان کیا ہے کہ خداوند عالم کی تمام مخلوقات زیبا ہیں بیان کیا : تمام نظام ہستی زیبا خلق کیا گیا ہے ، خلقت کے ساختار میں کسی بھی طرح کا نقص نہیں ہے اور آسمان اور زمین انسان کے لئے مسخر کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : جو شخص بھی خلقتی نظام میں اختلال و خلا پیدا کرے گا وہ رسوا ہوگا اور دنیا میں مال حرام کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے جو لوگ کرپشن و گھٹالا کرتے ہیں ان کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬