03 February 2019 - 19:28
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439673
فونت
مرضیہ ہاشمی :
خاتون ایرانی صحافی مرضیہ ہاشمی نے کہا کہ امریکہ کے ایسے نسل پرستی اور متعصبانہ رویے کا مقصد ایران فوبیا کو پھیلنا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خاتون ایرانی صحافی مرضیہ ہاشمی نے امریکی جیلوں سے رہائی کے بعد کہا ہے کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک اپنی منظم یافتہ اسلام مخالف اور نسل پرستی پالیسیوں کے ساتھ مسلمانوں اور سیاہ فام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مسلمانوں اور سیاہ فام شہریوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے امریکی کاروائی کا ایک حصہ تھا۔ میں ایک بے گناہ شخص تھی جو مجھے کوئی الزام کے بغیر گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی انقلاب کی حامی اور طرفدار ہیں اور ہمارا خاوند ایک ایرانی شہری ہے اسی وجہ سے دین اسلام سے واقف ہوں اور یہ باعث فخر ہے۔

ایرانی انگریزی چینل پریس ٹی وی کی اینکرپرسن نے کہا کہ امریکہ کے ایسے نسل پرستی اور متعصبانہ رویے کا مقصد ایران فوبیا کو پھیلنا ہے لہذا اس مسائل کی مبنی پر اگر کسی بھی سیاہ فام اور مسلمان شہری اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرے تو وہ امریکی دباؤ کا شکار ہوجائے گا۔

خاتون صحافی مرضیہ ہاشمی نے امریکی جیل سے رہائی اور تہران پہنچنے کے بعد کل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک اپنی منظم یافتہ اسلام مخالف اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے ساتھ مسلمانوں اور سیاہ فام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اس قسم کے نسل پرستانہ اور متعصبانہ رویے کا مقصد ایران فوبیا ہے اور اگر کوئی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرے تو اس پر امریکہ دباؤ ڈالنا شروع کردیتا ہے۔

واضح رہے کہ پریس ٹی وی کی اینکرمرضیہ ہاشمی نے 13 جنوری کو اپنے علیل بھائی کی عیادت اور ایک دستاویزی پروگرام بنانے کے لئے امریکہ کا دورہ کیا مگر ان کو کسی الزام کے بغیر سینٹ لوئس لبرٹ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

خاتون ایرانی صحافی کو 11 دن امریکی جیل میں قید رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا اور وہ 30 جنوری کو تہران واپس آگئیں۔

مرضیہ ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں ایرانی حکام اور قوم کی جانب سے ان کی رہائی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان 11 دنوں کے دوران اہلکاروں نے جیل میں منتقلی تک  ناروا سلوک کیا جبکہ سر سے حجاب بھی اتارا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں