‫‫کیٹیگری‬ :
03 February 2019 - 20:51
News ID: 439675
فونت
حرمین شرفین و سرزمین وحی کا تقدس پامال ہوتا جا رہا ہے آل یہود حکومت کے ذریعہ اس مقدس ملک میں ٹیلی ویزن پر عورتوں کے گانے کو نشر کرنا عام تو ہو ہی گیا تھا اب اس ملک کے مختلف شہروں میں نا محرم عورت اور مردوں کی مخلوط پارٹیوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بعض عربی میڈیا کی طرف سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بہت ہی تیزی سے نا محرم مرد و عورتوں کی مخلوط پارٹیوں میں اضافہ ہونے کی رپورٹ پیش کی گئی ہے ۔

سعودی عرب میں موسیقی پروگرام ، کنسرٹ جس میں مغرب اور عرب کی خواتین گانے والی اپنے فن کا مظاہرہ کرتی ہیں اس میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی حکومت کی طرف سے حمایت ہو رہی ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس غیر شرعی حالات پر بعض آل سعود خاندان اور بعض سعودی دولت مندوں نے تنقید بھی کی ہے ۔

اس طرح کی نا محرموں کی مخلوط پارٹیوں کے علاوہ موسیقی کنسرٹ میں بعض سعودی لڑکیوں نے بھی رقص شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے ملک کے شہریوں کی طرف سے ایسے حالات پر شدید اعتراض ہو رہا ہے ۔

اس ملک کی تمام شرعی و ثقافتی حدیں ختم ہوتی جا رہی ہیں اور ترقی کے نام پر سعودی عرب کے مختلف شہروں میں با قاعدہ ڈانس کو فروغ دیا جا رہا ہے اور حکومتی ٹیلی ویزن پر خواتین رقاصہ و گلوکار کے پروگرام با قاعدہ نشر کیا جانے لگا ہے ۔

واضح رہے کہ اس مقدس ملک جہان اسلام نے پرورش پائی اور جہاں نزول وحی ہوتا تھا آج خود کو مسلمان کہنے والے یہودی صفت افرادوں نے ملک کے تقدس کو پامال کرنے کی ٹھان لی ہے اور روز بروز یہاں حرام امور کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی طرف سے سہولتیں مہیہ کرائی جا رہی ہیں، مگر تعجب ان درباری مفتیوں پر ہے جو ان تمام غیر شرعی امور کے انجا پانے کے با وجود خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬