04 February 2019 - 17:03
News ID: 439678
فونت
ڈاکٹر روحانی:
ڈاکٹر روحانی نے کہا: انقلاب سے پہلے صحت کے شعبہ میں ایران کی دوسرے ممالک سے وابستگي نمایاں تھی لیکن آج دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل ہوگيا ہے ۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صحت کے وزير کے لئے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے پارلیمنٹ سے خطاب میں صحت اور سلامتی کے شعبہ میں ایران کے خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی سے قبل صحت کے شعبہ میں ایران کی دوسرے ممالک سے وابستگي نمایاں تھی لیکن ایران آج صحت کے شعبہ میں دنیا کے صف اول کے ممالک میں شامل ہوگيا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ 40 سال میں ایران نے صحت اور حفظان صحت کے شعبہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ایران اس وقت صحت کے شعبہ میں ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایک دور میں ایران میں غیر ملکی ڈاکٹروں کی بھرمار تھی جبکہ آج ایرانی ڈاکٹروں کی تعداد 10گنا بڑھ گئي ہے اور ملک میں ہرجگہ ایرانی ڈاکٹر ہی نظر آتے ہیں۔

انھوں نے ایرانی ڈاکٹروں کے خلوص اور ایثار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران ایرانی ڈاکٹروں نے ایثار اور خلوص کی شاندار مثالیں قائم کی ہیں اور آج بھی صحت کے شعبہ سے منسلک عملہ صحت کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔

صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ نئے وزير صحت کو ووٹ دیکر صحت کے شعبہ کو مزید مضبوط اور کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬