05 February 2019 - 18:05
News ID: 439687
فونت
شام کے وزیر خارجہ "ولید المعلم" نے اپنے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" کیساتھ ملاقات کی۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ "ولید المعلم" نے اپنے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" کیساتھ ملاقات کی۔

شام کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ جو ایک وفد کی قیادت میں ایران کے دورے پر ہیں، نے آج بروز منگل اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ملاقات اور بات چیت کی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے شامی حکومت اور قوم کو دہشت گردی کے خلاف فتح پر دوبارہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے شامی سرزمین میں ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کے اعتراف کا ذکرکرتے ہوئے کہا وہ خطے اور شام میں قیام امن و استحکام کے مخالف ہیں۔

انہوں نے خطی ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

ظریف نے سنیئر نائب ایرانی صدر "اسحاق جہانگیری" کے حالیہ دورہ شام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کمپنیاں شام کی تعمیر نو مہم میں تعاون پر تیار ہیں۔

اس موقع پر شامی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی جانب سے شامی حکومت اور عوام کی حمایت کا شکریہ کرتے ہوئے کہا دشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی فتح در اصل ایران اور شام کے دوسرے دوست ممالک کی فتح ہے۔

انہوں نے خطے کی آخری صورتحال اور شامی مسئلہ کے سیاسی حل کے حوالے سے کیے گئے مذاکرات کا ذکرکرتے ہوئے اس سلسے میں مختلف تجاویز اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے روس کے شہر سوچی میں منعقد ہونے والے ایران، روس اور ترکی کا سربراہی اجلاس سے متعلق بھی بات چیت کی۔

شامی وزیر خارجہ اس ملاقات سے پہلے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "علی لاریجانی" کیساتھ ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے شامی امور "گیرپٹرسن" نے آج ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کرتے ہوئے ان کے ساتھ شامی مسئلہ کی آخری صورتحال کے بارے میں بات چیت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬