09 February 2019 - 21:01
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439714
فونت
شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوگیاہے اور جمعہ کی رات یعنی شب شہادت سے ہی ایران کی فضا سوگوار و عزادار ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں سے ہمارے نمائندوں نے رپورٹ دی ہے کہ ایام فاطمیہ اور شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے مساجد و امامبارگاہوں میں مجالس عزا برپا ہورہی ہیں۔

اس سلسلے کی مرکزی مجالس کا اہتمام مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں کیا گیا ہے۔

ایران اور دنیاکے گوشہ وکنار میں تیرہ جمادی الاول سے جو ایک روایت کے مطابق شہزادی کی تاریخ شہادت ہے ایام فاطمیہ کی مجالس کا آغاز ہوجاتاہے اور تین جمادی الثانی تک جو کہ دیگر روایتوں کے مطابق شہزادی کونین کی تاریخ شہادت ہے یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے موقع پر مشہد اور قم میں مقدس روضوں اور اسی طرح مساجد اور امام بارگاہوں کو سیاہ پوش کردیا گیا ہے۔

پاکستان، ہندوستان، عراق اور لبنان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ایام فاطمیہ کی مجالس جاری رہیں اور ذاکرین اہلبیت عصمت و طہارت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں۔اس موقع پر عراق کے بھی مقدس شہروں نجف اشرف ، کربلائے معلی ، کاظمین اور سامرا میں زائرین و سوگواروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور دختررسول حضرت زہرا (س) کی مصیبتوں پر ماتم کررہی ہے۔

جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا بیس جمادی الثانی بعثت کے پانچویں سال مکہ مکرمہ میں اس دنیا میں تشریف لائیں اور سرکار دوعالم کی آغوش میں پرورش پائی اور اعلی الہی تعلیمات کی حامل بنیں۔شہزادی کونین علوم الہی کے سرچشمے سے سیراب ہوئی تھیں اوریوں آپ خدا وندعالم کی مقربین میں سے تھیں۔ حکام وقت کے بے پناہ مظالم کی وجہ سے ایک روایت کے مطابق تیرہ جمادی الاول گیارہ ہجری قمری اور ایک روایت کے مطابق تین جمادی الثانی گیارہ ہجری قمری کو صرف اٹھارہ سال کی عمر میں شہید ہوگئیں۔

ہم اس موقع پراپنے تمام قارئین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں