09 February 2019 - 21:23
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439716
فونت
علامہ ساجد نقوی:
شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نےڈیرہ غازی خان میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء و ذاکرین کو چاہیے کہ سیرت جناب فاطمہ (س) کوحقیقی معنوں میں لوگوں تک پہنچائیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ اگر لوگوں کو حضرت فاطمہ زہرا(س) کے مقام و منزلت کا علم ہوتا تو کبھی بھی ان سے دشمنی نہیں کی جاتی، اب علماء و ذاکرین کی ذمہ داری ہے کہ سیرت جناب فاطمہ (س) کوحقیقی معنوں میں لوگوں تک پہنچائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اگر کوئی خاندان اسلامی تہذیب کا سرچشمہ ہے تو وہ سیدہ فاطمہ(س)کی گھرانہ ہے۔ ہمارے پاس رسول خداﷺ کاوہ تاریخی ورثہ ہے جو سیدہ(س)کے ذریعےہم تک پہنچاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو چاہیے کہ کامیابی کیلیے حضرت فاطمہ (س) کی سیرت کو اپنا اسوہ قرار دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علماء کو چاہیے کہ غیر اسلامی تہذیب کو روکنے کیلیے جدید وسائل کو بھی بروئے کار لائیں اور علمی و عملی نمونے پیش کرکےاسلامی سیرت کو رائج کرنے کی کوشش کریں۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں