09 February 2019 - 23:47
News ID: 439721
فونت
آیت الله جوادی کی 22 بہمن کی ریلی میں شرکت کی تاکید:
حضرت آیت الله جوادی نے ملت ایران کو 22 بہمن مطابق ۱۱ فروری کی ریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے تاکید کی : انقلاب کی حافظت میں کوتاہی کی تو دنیا و آخرت میں جواب دہ ہوں گے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مفسر عصر حضرت آیت الله عبدالله جوادی آملی نے اپنے بیان میں ملت ایران سے 22 بہمن مطابق ۱۱ فروری کی ریلی میں شرکت کی درخواست کی ۔

انہوں نے مزید کہا: انبیاء اور اولیاء الھی کے لئے پروردگار عالم کی امانت اس کی وحی اور خاص نصیحت یہ ہے ، مگر جو الھی امانت ہمارے حوالے کی گئی ہے وہ امام خمینی رہ کی رھبریت ، شھیدوں کا طیب و طاہر خون اور جانثاروں کی جانثاری ہے ، حکومت اسلامی اور استقلال میں قران و اہل بیت علیھم السلام کا تحفظ، ہمارا وظیفہ ہے ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر خدا نخواستہ انقلاب کی حافظت میں کوتاہی کی تو دنیا و آخرت میں جواب دہ ہوں گے کہا: میری پہلی نصیحت یہ ہے کہ تمام لوگ چاہے حکمراں، چاہے غیر حکمراں سبھی انقلاب ، رھبر معظم ، قوم و ملت اور خون شھداء کا پاس و لحاظ کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: پوری ملت ایران میدان میں حاضر رہے ، اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرے یہاں تک امانت انقلاب اس کے حقیقی وارث حضرت ولی عصر(عج) کے سپرد ہوجائے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬