‫‫کیٹیگری‬ :
10 February 2019 - 12:47
News ID: 439725
فونت
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی ایران کی 40 ویں سالگرہ کی تقریب آج بروز اتوار جامعتہ المنتظر میں منعقد ہوگی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی ایران کی 40 ویں سالگرہ کی تقریب آج بروز اتوار جامعتہ المنتظر میں صبح 9 بجے منعقد ہوگی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ کی تقریب کی صدارت رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کریں گے۔

اس تقریب کے خصوصی مہمان حوزات علمیہ ایران کے سربراہ اور امام جمعہ قم المقدس آیت اللہ علی رضا اعرافی ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ اعرافی اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں پاکستان کے علمی مراکز و حوزات علمیہ اور علماء و دانشوروں سے ملاقات کرے نگے اور جامعہ اشرفیہ اور جامعہ نعیمیہ کا بھی دورہ کریں گے ۔/۹۸۹/ف۹۲۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬