‫‫کیٹیگری‬ :
10 February 2019 - 13:31
News ID: 439726
فونت
ایران، عراق، لبنان، شام، پاکستان، ہندوستان اور کشمیر میں کل حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت پر عزاداری کی گئی اور ماتمی جلوس نکالے گئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیا بھر کی طرح پاکستان و ہندوستان میں بھی رسول اللہ (ص) کی چہیتی بیٹی خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے موقع پرکل مجالس عزا منعقد ہوئیں اور ماتمی جلوس برآمد کئے گئے جن میں لاکھوں عزاداروں نے شرکت کی اور نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر کے حضرت امام زمانہ (عج) کو پرسہ دیا۔

3 جمادی الثانی کو بی بی فاطمتہ الزھراء سلام اللہ علیہا کی شھادت کے موقع پر مجالس عزا سے  جید علماء کرام اور ذاکرین نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بی بی کی مظلومانہ شہادت کا ذکر کرتے ہوئے بی بی کی زندگی میں رسول اللہ اور شیرخدا حضرت علیؑ کے کردارپر بھی روشنی ڈالی۔

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا بیس جمادی الثانی بعثت کے پانچویں سال مکہ مکرمہ میں اس دنیا میں تشریف لائیں اور سرکار دوعالم کی آغوش میں پرورش پائی اور اعلی الہی تعلیمات کی حامل بنیں۔ شہزادی کونین علوم الہی کے سرچشمے سے سیراب ہوئی تھیں اور یوں آپ خدا وندعالم کی مقربین میں سے تھیں۔

حکام وقت کے بے پناہ مظالم کی وجہ سے ایک روایت کے مطابق تیرہ جمادی الاول گیارہ ہجری قمری اور ایک روایت کے مطابق تین جمادی الثانی گیارہ ہجری قمری کو صرف اٹھارہ سال کی عمر میں شہید ہوگئیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬