‫‫کیٹیگری‬ :
11 February 2019 - 15:31
News ID: 439736
فونت
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ حکومت کے مقابلے میں عازمین کو 3 لاکھ 75 ہزار روپے کا حج پیکج دے رہے ہیں۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان بھر کے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز نے حکومت کے مقابلے میں عازمین کو سستے حج پیکیج کا اعلان کردیا۔ آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت تمام پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو مساوی کوٹہ دیتی ہے تو حج اخراجات میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ حکومت کے مقابلے میں عازمین کو 3 لاکھ 75 ہزار روپے کا حج پیکج دے رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے صدر عادل بٹ نے کہا کہ ہم عازمین کو وہ تمام سہولتیں دیں گے جو سرکاری حج پیکج میں شامل ہیں تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت انہیں بھی دیگر حج ٹور آپریٹرز کی طرح برابر کا کوٹہ دے۔

عادل بٹ نے الزام لگایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے کی مد میں کرپشن کی جاتی ہے جبکہ اسی طرح کوٹہ ہولڈرز حج ٹور آپریٹر کی اجارہ داری کی وجہ سے بھی حج اخراجات مہنگے ہیں، حکومت اگر کوٹہ اور نان کوٹہ ہولڈرز میں مساوی تقسیم کرے تو حج اخراجات میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔

عادل بٹ نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں 800 ایسے حج ٹور آپریٹرز ہیں جن کو حکومت کوٹہ دیتی ہے جبکہ 300 ٹور آپریٹرز ایسے ہیں جو رجسٹرڈ ہیں لیکن حکومت انہیں حج کوٹہ نہیں دیتی۔

ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے اپیل ہے کہ حج پالیسی کے حوالے سے ایک خاص طبقے کو نوازنے کا نوٹس لیا جائے۔ واضح رہے کہ اس سال پاکستانی عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 ہے اور سرکاری اسکیم کے تحت حج اخرجات 4 لاکھ 36 ہزار900 روپے ہیں۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬