14 February 2019 - 08:20
News ID: 439766
فونت
بہرام قاسمی :
ایرانی محمکہ خارجہ کے ترجمان نے کہا : یہ دہشتگرد تنظیم خطے کے بعض ممالک کی مالی، سیاسی اور عسکری حمایت یافتہ ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی محمکہ خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ملک کے جنوبی شہر زاہدان کے قریب حالیہ دہشتگردانہ حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والوں کے خون کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے پاسداران انقلاب فورس کی بس پر دہشت گرد تنظیم "جیش العدل" کے غیر انسانی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کردیا۔

ایرانی محمکہ خارجہ کے ترجمان نے بیان کرتے ہوئے کہا :  یہ دہشتگرد تنظیم خطے کے بعض ممالک کی مالی، سیاسی اور عسکری حمایت یافتہ ہے۔

انہوں نے کہا : اس طرح کے غیر انسانی جرائم اور بزدلانہ حملوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوجاتا ہے بلکہ ہم خطے میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ماضی سے زیادہ پرعزم ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کے روز ایک خودکش بمبار نے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں زاہدان شہر سے خاش جانے والی پاسداران اسلامی انقلاب کے اہلکاروں کی بس کو نشانہ بنایا۔

ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے قدس ہیڈ کوارٹر کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق، ہونے والے کار بم دھماکے میں متعدد سرحدی اہلکار شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد اب تک 41 ہوگئی ہیں۔

"جیش العدل" دہشتگرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬