17 February 2019 - 13:54
News ID: 439782
فونت
یمن میں بے شمار نسل کشی اور خود سعودی عرب میں بے شمار مسلمان و علماء کے ساتھ ظلم و زیادتی کی روشن خبر رکھنے کے با وجود پاکستان کے مذہبی لیڈران بن سلمان کو خوش آمدید کہنے میں مشغول۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن میں بے شمار نسل کشی اور خود سعودی عرب میں بے شمار مسلمان و علماء کے ساتھ ظلم و زیادتی و قتل کی روشن خبر رکھنے کے با وجود پاکستان کے مذہبی لیڈران بن سلمان کو خوش آمدید کہنے میں مشغول۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، سعودی عرب کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں احترام ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے، ایٹمی دھماکوں اور انڈیا کے پاکستان پر حملے کے وقت سعودی عرب نے بھرپور ساتھ دیا تھا، سعودی عرب سے محبت کی علامتیں پاکستان میں بڑی تعداد میں موجود ہیں، شاہ فیصل مسجد، فیصل آباد شہر اور شاہراہ فیصل کراچی پاکستانیوں کی سعودی عرب سے محبت کی علامتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل مارچ میں سعودی عرب پاکستان کو ایک ساتھ چلنا ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی عرب میں 30 لاکھ پاکستانی مزدوروں کیلئے سہولیات اور ان کے مفادات پر بھی بات کرے۔ امیر جماعت اسلامی نے اپنے ویڈیو پیغام میں یمن میں جاری قتل عام کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا تذکرہ کیا ہے۔

دوسری طرف خود کو اہل بیت علیہم السلام کا شیدائی کا دم بھرنے والے طاہر القادری نے بھی دہشت گردوں کو پیدا کرنے والا اور دنیا میں قتل و غارت خاص کر مسلمانوں کے درمیان خون و خرابہ کرانے والا سعودی عرب کے غاصب ولی عہد کی پاکستان آمد پر خوش آمدید کہ رہے ہیں۔

اکستان عوامی تحریک کے سربراہ، قائد منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دل کی گہرائیوں سے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور پوری قوم ان کی آمد پر مسرور ہے، ان کا یہ دورہ پاکستان دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان موجود پرجوش تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کا باعث بنے گا۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے عوام اسلام کے عظیم رشتہ اخوت میں بندھے ہوئے ہیں، سعودی عرب پاکستان کا مخلص، ہمدرد اور قابل اعتماد دوست بھی ہے جو آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوا۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان قیام امن اور خط کی خوشحالی کے ضمن میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی کردار کے حامل ملک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں باردگر ولی عہد مملکت سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

یہ کونسا رشتہ اخوت ہے کہ ایک طرف یمن کے مسلمانوں پر اس قدر ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے کہ وہان کے چھوٹے بچے غذائی و دوا کی قلت کی وجہ سے مر رہے ہیں اور اس ملک کی عوام کو نیست و نابود کر دیا پھر بھی رشتہ اخوت؟ تعجب ہے کہ یہ سب پیسے و مال کے بھیکاری ہیں ان کو صرف مال چاہیئے چاہے وہ اسلام کے نام پر ہو چاہے اسلام کے دشمنوں کی تعریف و تمجید کر کے ہو۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬