17 February 2019 - 14:01
News ID: 439783
فونت
موسیٰ علی :
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر نے کہا ہے کہ بن سلمان جیسے ظالم شخص کی پاکستان آمد کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کی آواز کو دبانے کی کوشش بدترین آمرانہ رویہ ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر موسیٰ علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بن سلمان جیسے ظالم شخص کی پاکستان آمد کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کی آواز کو دبانے کی کوشش بدترین آمرانہ رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کی مخالفت کرنا نہ صرف جمہوری اقدار کے عین مطابق ہے بلکہ اس سے قوم کی درست جہت کا تعین ہوتا ہے۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ جمہوریت کا نعرہ لگانے والی موجودہ حکومت نے بن سلمان کی آمد پر اپنے ہی شہریوں اور طالب علم پر جس طرح کے مظالم ڈھائے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

موسیٰ علی نے کہا کہ پاکستان کو فرقہ واریت اور دہشتگردی کی دلدل میں پھنسانے والے دراصل یہی سعودی حکمران ہیں جو ہمیشہ امریکہ اور اسرائیلی نیابتی جنگ لڑتے ہیں۔ ان حکمرانوں سے کبھی اتحاد امت اور مسلمانوں کے لیے اقدام نہیں اٹھایا جاتا۔

بن سلمان خاشقجی قتل کیس کے بعد عالمی عدالت سے مجرم قرار پایا ہے، ایسے مجرم کا جس شان کے ساتھ استقبال کیا جا رہا ہے وہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔

اسی طرح یمن میں بے گناہوں کے خون میں بن سلمان کا ہاتھ رنگین ہے۔ انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملک کے تمام شہریوں کو آزادی رائے کا موقع دیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬