22 February 2019 - 20:49
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439824
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے متقی اور پرہیزگار عالم دین آیت اللہ شیخ محمد مومن کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے متقی اور پرہیزگار عالم دین آیت اللہ شیخ محمد مومن کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں آیت اللہ مومن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم آیت اللہ مومن کا فقدان حوزہ علمیہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ۔

آیت اللہ مومن مذہبی، انقلابی، سماجی اور سیاسی شخصیت کے حامل تھے انھوں نے زہد و تقوی اور اخلاص کے ساتھ ساتھ بہترین شاگردوں کی تربیت کی اور وہ آخری وقت تک اسلام اور انقلاب کے ساتھ وفادار رہے۔

مرحوم ایک عظيم مجاہد اور فقیہ تھے وہ گارڈین کونسل کے ایک اہم رکن تھے اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں