23 February 2019 - 12:35
News ID: 439830
فونت
برسی کی تقریبات میں ملک بھر سے آئی ایس او کے کارکنان، عہدیداران اور سابقین شریک ہوں گے۔ برسی کی تقریبات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ملک بھر میں روابط کر رہی ہے جبکہ برسی کے حوالے سے تشہیری مہم بھی جلد شروع کر دی جائے گی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریبات 9 اور 10 مارچ کو لاہور میں علی رضا آباد میں شہید کے مزار پر ہوں گی جس کیلئے آئی ایس او نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ 

برسی کی تقریبات میں ملک بھر سے آئی ایس او کے کارکنان، عہدیداران اور سابقین شریک ہوں گے۔ برسی کی تقریبات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ملک بھر میں روابط کر رہی ہے جبکہ برسی کے حوالے سے تشہیری مہم بھی جلد شروع کر دی جائے گی۔

برسی کی مرکزی تقریب سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی خصوصی خطاب کریں گے جبکہ تقریبات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی سمیت دیگر رہنماوں اور آئی ایس او کے سابق مرکزی صدور بھی شریک ہوں گے۔

اس موقع پر مجلس ترحیم اور قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ جبکہ مقررین شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی، ملی خدمات اور فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالیں گے۔

یاد رہے کہ آئی ایس او پاکستان کے بانی رہنما ڈاکٹر محمد علی نقوی کو دہشتگردوں نے لاہور کے چوک یتیم خانہ میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا تھا۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬