‫‫کیٹیگری‬ :
23 February 2019 - 12:38
News ID: 439831
فونت
آغا باقر حسینی:
نماز جمعہ کے خطبے میں اسلامی تحریک بلتستان کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ساری کوششیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے ہیں اور اس سے ملک کی نظریاتی بنیادیں کھوکھلی ہونگی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن امامیہ بلتستان کے صدر و اسلامی تحریک بلتستان کے رہنماء نامور عالم دین آغا باقر حسین الحسینی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے قاتل بن سلمان کے استقبال اور ریالوں کے حصول کی خاطر شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کی کوشش انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ قوم بالخصوص امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور چند مذہبی پارٹیوں کو انتہاء پسند کہہ کر توہین کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کو بلاک کرکے بدترین آمریت قائم کی، جو کہ انکے یہودی ایجنٹ ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

نماز جمعہ کے خطبے میں آغا باقر حسینی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ساری کوششیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے ہیں اور اس سے ملک کی نظریاتی بنیادیں کھوکھلی ہونگی۔ ہم شیعہ قوم اور ان کے اتحادیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور وفاقی حکومت کے مزموم عزائم کو کامیاب نہ ہونے دیں۔

آغا باقر حسین الحسینی نے مزید کہا کہ میں بلتستان کے ان شیعہ جوانوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں، جو حکمران جماعت کے پرچم تلے جمع ہیں، اس یہودی ایجنٹ پارٹی سے ہوشیار رہیں۔

آغا باقر حسینی نے مزید کہا کہ اس وقت موجودہ وفاقی حکومت کی احمقانہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬