24 February 2019 - 10:37
News ID: 439840
فونت
یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں برطانیہ بھی سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کررہا ہے سعودی عرب کے علاقہ نجران میں برطانیہ کے 9 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں برطانیہ بھی سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کررہا ہے سعودی عرب کے علاقہ نجران میں برطانیہ کے 9 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

اس سے قبل ڈیلی ایکس پریس نے برطانیہ کے خصوصی فوجی بریگيڈ ایس اے ایس کے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔

برطانوی فوجی سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شامل فوجیوں کا حصہ ہیں ۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ سمیت 10 ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

سعودی عرب نے گذشتہ 3 برس کے زائد عرصہ سے یمن کے نہتے اور بےگناہ عربوں کے خلاف جنگ مسلط کررکھی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

10 ملکوں کی حمایت کے باوجود سعودی عرب کو اس جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے اور سعودی عرب ابھی تک اس جنگ میں اپنے ابتدائی اہداف تک بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔

اس غیر منصفانہ جنگ میں اب تک 16 ہزار یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬