‫‫کیٹیگری‬ :
27 February 2019 - 10:35
News ID: 439860
فونت
اوآئی سی:
او آئی سی نے لائن آف کنٹرول پر پاک و ہند کے مابین شدید کشیدگی کو کم کرنے پر تاکید کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جدہ میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں امن اور مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا ہے ۔

اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل سے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل سے رابطے کی سفارش کی گئی ہے اور خطے میں فوری طور پر کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دیاگیا۔

او آئی سی نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ہندوستان کو مذاکرات کی پیش کش کو سراہا۔

اعلامیہ میں ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے مابین سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬