05 March 2019 - 10:17
News ID: 439903
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ نیتن یاہو، ٹرمپ اور ان کے حواریوں کی نہ ختم ہونے والی جھوٹی باتوں کے باوجود ماضی کی طرح عالمی ادارے نے پھر سے جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کردی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کے دیگر فریقین کو ایک بار پھر انتباہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں دوسری صورت میں ایران کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔

محمد جواد ظریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عالمی جوہری ادارے نے ایک بار پھر ہماری دیانت داری کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو، ٹرمپ اور ان کے حواریوں کی نہ ختم ہونے والی جھوٹی باتوں کے باوجود ماضی کی طرح عالمی ادارے نے پھر سے جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کردی ہے۔

ظریف نے کہا کہ عالمی ادارے نے اس معاہدے پر ایران کی پاسداری کی تصدیق کی ہے جس سے امریکہ نکل گیا تھا لہذا ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران، جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل درآمد کررہا ہے۔/۹۸۹/ف۷۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬