05 March 2019 - 10:33
News ID: 439905
فونت
فاروق رحمانی :
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کیلئے پر امن تحریک جاری رہے گی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما فاروق رحمانی نے دیگر حریت رہنمائوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مودی انتخابات میں شکست سے بچنے کیلئے خطہ میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، حق خودارادیت کیلئے پر امن تحریک جاری رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار محمد فاروق رحمانی اور سیّد عبداﷲ گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کے مذموم مقاصد سے دنیا اب واقف ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیراعظم عمران نے نہایت دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے اقدامات کئے جن سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے خلاف گرفتاریوں کی ریاست گیر مہم چلائی گئی اور غلام نبی سمجھی سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے قائدین اور کارکنوں کو سینکڑوں کی تعداد میں کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬