06 March 2019 - 17:18
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439920
فونت
مرحوم حجت الاسلام والمسلمین صالحی خوانساری کی نماز جنازہ مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی نے پڑھائی اور پھر انہیں حرم مطهر حضرت معصوم قم میں سپرد لحد کردیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم حجت الاسلام والمسلمین صالحی خوانساری کی تشییع جنازہ مسجد امام حسن عسکری(ع) سے حرم مطهر حضرت معصومه قم(س) تک  حوزہ علمیہ قم کے علماء ، طلاب و افاضل کی شرکت میں منعقد ہوئی ، آپ کی نماز جنازہ مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی نے پڑھائی اور پھر انہیں حرم مطهر حضرت معصوم قم میں سپرد لحد کردیا ۔

اس پروگرام میں حوزات علمیہ کے ذمہ دار آیت اللہ علی رضا اعرافی ، آیت اللہ سید احمد خاتمی ، آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی ، آیت اللہ حسن فقیهی ، آیت اللہ محسن اراکی ، آیت اللہ سید هاشم حسینی بوشهری اور حجت الاسلام والمسلمین ملکا، حجت الاسلام والمسلمین رفعتی و دیگر علماء اور شخصیتیں موجود تھیں ۔

نیز تشییع جنازہ میں شھر مقدس قم کی کثیر عوام کے ساتھ ساتھ متعدد نوحہ خواں موجود تھے اور حاج منصور ارضی نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دئے ۔

واضح رہے کہ سرزمین ایران کے مشھور خطیب اور مقرر حجت الاسلام والمسلمین صالحی خوانساری نے دوشنبہ کو کینسر کی وجہ سے اس دار فانی کو الوداع کہ دیا ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں