07 March 2019 - 12:01
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439925
فونت
مشیل باچلیٹ :
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ نے ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر تشدد اور ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ مشیل باچلیٹ نے ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر تشدد اور ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مشیل باچلیٹ نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور نشانہ بنانے کے واقعات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ بالخصوص پلوامہ حملے کے بعد کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں تاریخی طور پر محروم اور نسلی امتیاز کی شکار برادریوں دلت اور آدیواسیوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک برتا جا رہا ہے۔

مشیل باچلیٹ نے کہا ہے کہ ملک کو ذات، برادری اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے والی پالیساں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ ہندوستان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے۔ اقوام متحدہ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬