08 March 2019 - 11:21
News ID: 439941
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن، شیعہ ہراسی کے ذریعہ بڑھتی شیعیت کو روکنا چاہتا ہے کہا: شیعہ بنیادوں سے دنیا کو آگاہ کرنا علماء کی ذمہ داری ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے شھر بوشھر کے طلاب و افاضل سے ملاقات میں یہ کہتے ہوئے کہ علماء ، مختلف عوامی طبقات میں خاص اہمیت کے حامل ہیں کہا: یہ فضلیت اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے اپنی عمر اور کو علم دین کی راہوں میں صرف کیا ہے اور اس بات میں کوشاں ہیں کہ لوگوں کو دین اسلام کی جانب دعوت دیں ۔

انہوں ںے مزید کہا: روایت کے مطابق علم دین کی راہوں میں قدم اٹھانے والے خدا کے نزدیک محبوب بندے ہیں کہا: حصول علم دین نہایت بافضیلت عمل ہے، البتہ اس بات کو ذھن میں رکھنا بہت ضروری ہے کہ علم دین حاصل کرنا نہایت حساس اور نازک مرحلہ ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ طلاب ہمیشہ اپنی نیت اور عمل میں اخلاص رکھیں کہا: ہمیں عمل اور نیت میں اخلاص کے ساتھ ساتھ بلند ہمت ہونا چاہئے ، اس سخت اور دشوار راہ میں کم سے کم چیز پر اکتفاء نہیں کرنا چاہئے ، طلاب خود کو ایک عظیم الشان فقیہ اور بزرگ عالم دین بنانے کی کوشش کریں ۔

انہوں نے مزید کہا : انسان کو ہمیشہ کوشش اور سعی کرنی چاہئے کیوں کہ بغیر تلاش اور کوشش کے ترقی و سعادت کی بلندیوں پر پہونچنا ناممکن ہے، یہ جان لیں کہ ہر محنتی انسان اپنی محنت کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ ترقی اور بزرگی تک پہونچ سکتا ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے مزید کہا: خودسازی ، تہجد اور نماز شب طلاب کے لئے بہت ضروری ہے کیوں کہ علم دین خود سازی اور تزکیہ نفس کے ذریعہ حاصل ہوتا ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن، شیعہ ہراسی کے ذریعہ بڑھتی شیعیت کو روکنا چاہتا ہے کہا: شیعہ بنیادوں سے دنیا کو آگاہ کرنا علماء کی ذمہ داری ہے ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬