10 March 2019 - 23:01
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 439960
فونت
فلسطین کی تحریک مزاحمت کی جانب سے جوابی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین صیہونی آبادی کے علاقے اشکول پر ہونے والے میزائل حملے میں غاصب صیہونیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے وسطی علاقے دیرالبلح اور مغربی علاقے بیت لاہیا کے مغرب میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے اوراس علاقے کو بمباری کا بھی نشانہ بنشانہ بنایا۔

غزہ کے علاقے میں کئی شدید دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غاصب صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے جواب میں ہفتے کی رات مقبوضہ جنوبی فلسطین میں واقع صیہونی آبادی کے علاقے اشکول میزائل حملہ کیا جس سے غاصب صیہونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور افراتفری مچ گئی۔

غاصب صیہونی حکومت کے ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ سے اشکول پر میزائل حملہ کیا گیا۔

اس حملے کے بعد پورے علاقے میں خطرے کا سائرن بجنے لگا اور غاصب صیہونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے لگے جبکہ ان صیہونیوں پر شدید خوف طاری ہو گیا۔

دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اویگڈر لیبرمین نے فلسطینیوں کی استقامت کے مقابلے میں اسرائیل کے جھکنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی اور جنوبی سرحدوں کی صورت حال سخت کشیدہ ہے اور آئندہ دو برسوں کے دوران ان سرحدوں کی صورت حال مزید بدتر ہو جائے گی۔

لیبرمین نے اس سے قبل بھی اعتراف کیا تھا کہ غزہ میں اسرائیل شکست سے دوچار ہو چکا ہے اور تحریک مزاحمت کے جیالوں کو کوئی خوف ہی نہیں رہا ہے جبکہ تل ابیب نے تحریک مزاحمت کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی مضبوط حکمت عملی بھی تیار نہیں کی ہے۔

لیبرمین، غزہ کو اسرائیل کی جارحیت بند کئے جانے کے مخالف رہے ہیں مگر تحریک مزاحمت اور فلسطینی مجاہدین کی استقامت کے نتیجے میں اسرائیل فائربندی پر مجبور ہو گیا تھا جس کے بعد اسرائیل کے اس وقت کے وزیر جنگ لیبرمین مستعفی ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

فلسطین سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اتوار کے روز غرب اردن کے مشرقی علاقے اریحا کے قریب فلسطینیوں کی ایک گاڑی کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس گاڑی میں سوار ایک فلسطین نوجوان شہید ہو گیا۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نو جوان اس گاڑی سے اسرائیل کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے والا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬