‫‫کیٹیگری‬ :
10 March 2019 - 23:57
News ID: 439962
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بدعتوں سے مقابلہ کو علماء دین کی ذمہ داری جانا ہے اور وہابیت کو شجرہ خبیثہ اور عالم اسلام کی مشکلات کا بنیادی علت بیان کیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے دارالاعلام لمدرسہ اہل بیت علیہم السلام کے قم و شیراز و اہواز برانچ کے طلباء کے ساتھ ملاقات میں اس ادارہ کے محققین کی قدردانی کی ہے اور ان کی طرف سے تکفیری سے مقابلہ کے علمی و تحقیقی منصوبے کو ایک طرح کا فی سبیل اللہ جہاد جانا ہے ۔

انہوں «إِذَا ظَهَرَتِ الْبِدَعُ فِي أُمَّتِي فَعَلَى الْعَالِمِ أَنْ يُظْهِرَ عَلِمَهُ، فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ» روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بدعت سے مقابلہ کو علماء دین کی ذمہ داری جانا ہے اور تاکید کی : اس وقت ایک بڑی بدعت وہانیت ، سلفی گری اور تکفیری کے نام سے عالم اسلام میں پیدا ہوئی ہے اور اس بدعت کے مقابلہ میں کسی بھی وجہ سے خاموش نہیں بیٹھنا چاہیئے کیوں کہ اسلام کا چہرہ جو محبت و رحمت کا ہے اس کو مخدوش کر دیا ہے ۔

مرجع تقلید نے وہابیت و تکفیریت کو شجرہ خبیثہ کے عنوان سے جس نے عالم اسلام کو بی سابقہ مشکلات میں گرفتار کر دیا ہے یاد کیا اور کہا : اس خبیثہ شجرہ کا پھل سوائے پوری دنیا میں ویرانی ، تخریب ، خون ریزی ، تباہی اور شرع و اخلاق کے خلاف کام کو انجام دینے کے کچھ نہیں رہا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا : تکفیریوں نے عراق و شام میں اپنا کیسا عمل پیش کیا ہے ؟ خواتین و بچے و بوڑھوں و جوانوں کے ساتھ بے مثال ظلم و جنایت انجام دیا ہے ؛ جہاد النکاح وہابی تکفیری دہشت گردوں کی اخلاقی رسوائی کا ایک حصہ ہے ۔

مرجع تقلید نے اسلامی آثار کی تباہی کو وہابی تکفیری دہشت گردوں کی طرف سے ایک عظیم جرم و جنایت ذکر کیا اور کہا : وہابیت و تکفیریوں نے اسلام کے نام پر دین مبین اسلام پر سب سے بڑا نقصان پہوچایا ہے ؛ لیکن جو روشنگری انجام پا رہی ہے اس سے اس وقت دنیا والوں کے لئے حقائق روشن و واضح ہو رہے ہیں اور اس شخرہ خبیثہ کے سلسلہ میں نفرت پھیل رہی ہے اور ان کو مسلمانوں سے جدا جانا جا رہا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے با مقصد ، فعالانہ و منطقی مقابلہ تکفیری و وہابیت کے ساتھ ہونا چاہیئے کہا : یہ لوگ مکمل طور سے اسلام اور اس کی حیات بخش تعلیمات سے لا علم ہیں ؛ آپ دارالاعلام کے محققین و مفکرین اپنے مطالب میں اس نکتہ کی طرف خاص توجہ رکھئے ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا کہ سلفی گری و وہابیت کی عمر ختم ہو رہی ہے کہا : یہ لوگ سعودی عرب کے ریال کی مدد سے اپنی آخری سانس لے رہے ہیں اگر سعودی ڈالر سے ان کی حمایت نہ ہو تو یہ سب بہت ی جلد اپنے اختتام تک پہوچ جائے نگے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے تکفیری خطرناک تحریک کانفرنس میں اسی مستند و موثق منابع سے تالیف ہوئی کتاب « دہشت گردوں کی پیدائش کی جگہ » کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس کتاب میں محکم و قوی استدلال بیان ہوا ہے کہ دہشت گردوں کی پیدائش کی جگہ سعودی عرب ہے ۔

مرجع تقلید نے تاکید کی ہے : کتاب « دہشت گردوں کی پیدائش کی جگہ » ان آثاروں میں سے ہیں کہ فعال محقیقن و مفکرین اس میدان میں لازمی طور سے دقیق و کئی بار مطالعہ کریں ۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬