12 March 2019 - 13:41
News ID: 439972
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان قریبی تعقات میں دراڑ پیدا نہیں کرسکتا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان قریبی تعقات میں دراڑ پیدا نہیں کرسکتا۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک انٹرویو میں بیان کیا ہے کہ صدام کی جانب سے ایران پر آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ بھی ایرانی اور عراقی عوام کے درمیان فاصلہ پیدا نہیں کر سکی تو امریکہ کیا کرسکتا ہے۔

ظریف نے بتایا کہ ایران، عراق میں امریکہ کا حریف نہیں بننا چاہتا بلکہ یہ کام امریکی قیادت کا ہے کہ وہ دونوں ملکوں میں سے ایک کا انتخاب کرنے پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات واضح کردی ہے کہ ایران نے ہرگز عراق سے یہ مطالبہ نہیں کیا کہ وہ دونوں ملکوں میں سے ایک کا انتخاب کرے، ہمارے عراق کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں کیونکہ عراق ہمارا ہمسایہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ میں ایران عراق تعلقات کو متاثر کرنے کا دم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم طاقتور خطے کی حکمت عملی پر یقین رکھتے ہیں اور اس نظریے کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں. ہم سمجھتے ہیں کہ طاقتور ملک کے بجائے ایک طاقتور خطہ سب کے فائدے میں ہے۔

ظریف نے ایران یورپ تجارت سے متعلق انسٹیکس میکنزم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام سے تمام ایرانی مشکلات کو حل نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی یورپی ممالک اس کے ذریعے سے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہناسکتے ہیں۔

انہوں نے برطانیہ کی جانب سے لبنانی جماعت حزب اللہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں ڈالنے کے حوالے سے کہا کہ برطانیہ نے در حقیقت پوری لبنانی قوم کو دہشتگرد ٹھیرایا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬