‫‫کیٹیگری‬ :
26 March 2019 - 22:11
News ID: 439991
فونت
محمد حسین اکبر:
لاہور میں ادارہ منہاج الحسین پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر لیوزی لینڈ جیسے واقعات کسی مسلمان ملک میں پیش آتے تو اقوام متحدہ سمیت پورے یورپ نے آسمان سر پر اُٹھا لینا تھا اور اس ملک پر پابندیوں کا مطالبہ شروع ہو جانا تھا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ منہاج الحسین لاہور اور تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبرنے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر دہشتگردی کے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ حکومت پاکستان نیوزی لینڈ کی مساجد میں پیش آنیوالے دہشتگردی کے واقعات پر نیوزی لینڈ حکومت سمیت عالمی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے۔

لاہور میں ادارہ منہاج الحسین کے عہدیداروں کیساتھ گفتگو میں انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ مساجد میں پیش آنے والے واقعات دنیا بھر میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کے مترادف ہے۔ اگر اس طرح کے واقعات کسی دوسرے مسلمان ملک میں پیش آتے تو اقوام متحدہ سمیت پورے یورپ نے آسمان سر پر اُٹھا لینا تھا اور اس ملک پر پابندیوں کا مطالبہ شروع ہو جانا تھا مگر بدقسمتی سے مغربی مملک نے سوائے مذمتی بیان دینے کے کچھ نہیں کیا۔

ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں پیش آنیوالے ان دہشتگردی کے واقعات پر نیوزی لینڈ حکومت سے رابطہ کیا جائے اور متاثر ہونیوالے پاکستانیوں کی فوری داد رسی کی جائے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬