
رسا نیوز ایجنسی کی رہورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہاپسندی اور تشدد کو ختم کرنے کیلئے علماء و مشائخ کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے بیان کیا کہ مذہبی انتہاپسندی کے ذریعے دہشتگردی کو فروغ دینے کیلئے ملک دشمن قوتیں کام کر رہی ہیں، ہمیں اسلام کے حقیقی فلسفے کو فروغ اور نظریہ پاکستان کا ہر حال میں تحفظ کرنا ہوگا، سانحہ نیوزی لینڈ انتہاپسندی اور دہشتگردی کی انتہا ہے، انتہا پسندی کو نہیں روکا گیا، تو دنیا کا امن تباہ اور مذاہب میں ٹکراؤ شروع ہو جائیگا۔
انہوں نے بیا کیا کہ او آئی سی سانحہ نیوزی لینڈ پر صرف مذمت سے کام نہ چلائے، او آئی سی نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے سفاکانہ قتل کے خلاف آواز بلند اور دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے کام کرے۔
ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی مذہب انسانیت کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ مغرب میں انتہاپسندی اور دہشتگردی عروج پر ہے، اقلیتوں اور تارکین وطن کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا، تو اس کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی کی اصطلاع اپنی سوچ و منشاء سے کرنے والے ہی دہشتگردوں کو آکسیجن فراہم کر رہے ہیں، انسانیت کا قتل کرنے والا دہشتگرد ہے، اسے ذہنی یا نفسیاتی مریض نہیں کہا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر مذاہب میں ٹکراؤ شروع ہوگیا، تو پھر یاد رکھا جائے دنیا کا امن تباہ ہو جائیگا، دنیا کے تمام مذاہب کو سانحہ نیوزی لینڈ کی مذمت اور جنونیت و دہشتگردی کو روکنے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کام کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتہاپسند دہشتگرد کسی بھی ملک میں ہوں، انہیں قانون کے تحت انجام تک پہنچایا جائے، اگر کوئی ملک مذہب کے نام پر کسی بھی دہشتگرد کو حیلے بہانے سے شیلٹر دینے کی کوشش کرے، تو پھر دنیا کے تمام ممالک کو ایسے ملک کے خلاف کھڑے ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے سانحہ نیوزی لینڈ پر او آئی کا اجلاس طلب کیا ہے، اس کا خیر مقدم کرتے ہیں، او آئی کے اجلاس سے دنیا کو ایسا پیغام دیا جائے کہ بین المذاہب کو فروغ اور انتہاپسندی کا خاتمہ ہو۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
شہدائے آرمی پبلک اسکول کی یاد کو زندہ رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے
شہریت ترمیمی قانون ھندوستان کی تباہی کا پروانہ ہے
ھندوستان کی 6 ریاستوں نے مرکزی حکومت کا نسل پرستانہ اور ظالمانہ قانون ٹھکرایا
حجت الاسلام حمید شهریاری مجمع جهانی تقریب مذاهب کے جنرل سکریٹری منصوب
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج، 6 جاں بحق متعدد زخمی، 5 ٹرینیں اور 25 بسیں نذر آتش
عراقی شخصیتوں پر امریکا کی طرف سے پابندی عائد کئے جانے پر عراقی وزیر اعظم کا عکس العمل
قیامت میں عقل کے بقدر ہر ایک کا حساب و کتاب ہوگا / عقل جزا و سزا معیار ہے
داعش کو مات دینے والے عراق کو بھی کو ٹھیک کرسکتے ہیں
طلاب ذاتی مفادات کو خود سے دور رکھیں / لوگوں کے ساتھ تواضع سے پیش آئیں
عراقی عوام کو امریکی جمھوریت کا تحفہ
ھندوستان میں مقابلہ حفظ قرآن و حدیث
تیونس میں 70 ویں قرآنی مقابلوں کا آغاز
برطانیہ میں اسلامو فوبیا، باحجاب طالبہ پر بہیمانہ تشدد
امام علی نے فرمایا: خوف خدا، قران کریم پرعمل، قناعت اور قیامت کی آمادگی تقوے کی چار بنیادیں ہیں / خوف خدا نہ رکھنے والا عالم دین، دائرہ علم سے باہر ہے
اسلام اوردیگرادیان میں فراوان مشترکات موجود ہیں / دنیا کا پورا نظام صلح و دوستی پر قائم ہے
یونیورسٹیز کے تعلیمی نظام سے شیخ طوسی اور آخوند خراسانی جیسی شخصیتیں نہیں تربیت پاسکتیں / ڈیگری اور مارکشیٹ کیلئے پڑھنے والے ملّا نہیں بن سکتے
مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنا مغرب کا ایجنڈا ہے / مسلمانوں کو لڑا کر اسلحہ فروخت کرنا دشمن کی سازش کا حصہ ہے
امریکہ، سعودیہ، امارات اور صدام حسین کی باقیات، عراق کو متزلزل کرنے کے درپہ ہیں
۵۶ اسپشل قرآء کے درمیان مقابلہ
حجت الاسلام محمد علی صابری کا انتقال / اصغریہ تحریک کا پیغام تعزیت