19 March 2019 - 13:39
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440013
فونت
نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم ہوگئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں والا میڈیا نیوزی لینڈ حملوں پر اُنھیں ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے اوور ٹائم کر رہا ہے، اِن لوگوں کو اُنھیں قصور وار ثابت کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑے گی۔

نیوزی لینڈ مساجد حملے کی کھل کر مذمت نہ کرنے پر امریکی صحافی اور ٹی وی شو کے میزبان اینڈرسن کوپر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے نیوزی لینڈ حملے کو دہشت گردی نہیں کہا تھا اور نہ ہی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬