19 March 2019 - 14:01
News ID: 440014
فونت
کینیڈین وزیر اعظم :
جسٹس ٹروڈو نے کہا کہ نفرت کے خلاف مسلمان، مسیحی، یہودی، گورے، کالے سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات کی بڑھتی ہوئی وجہ اسلامو فوبیا ہے۔

کینیڈین پارلیمنٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے ٹروڈو نے مسلم کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے غم میں شریک ہیں۔

انہوں نے عالمی رہنماؤں سے نفرت انگیزی کے خلاف مل کر کوششوں کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نفرت انگیزی سے لڑنے والوں کو حکمرانوں کی حمایت حاصل نہیں جبکہ نیوزی لینڈ میں جانی نقصان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

جسٹس ٹروڈو نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کی وجہ اسلامو فوبیا ہے، ہم آج سے نفرت کے خلاف قدم اٹھا سکتے ہیں یہ بتانے کے لیے اب بہت ہوچکا ہے، آج کے بعد منافرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے والے بچ نہیں پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت کے خلاف مسلمان، مسیحی، یہودی، گورے، کالے سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬